کلارک کے بعد ڈیوڈ وارنر کا بھی بگ بیش لیگ کیلئے عدم دستیابی کا اعلان
سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے قائد مائیکل کلارک کے بعد جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کر دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے مصروف انٹرنیشنل شیڈول کے باعث لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں بگ بیش لیگ کھیلنا پسند کرتا ہوں اس سے دستبرداری کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن میری تمام تر توجہ بھارت کے خلاف سیریز اور اس کے بعد سہ ملکی ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے۔