دل کے آپریشن کے بعد سنتھ جے سوریا ہسپتال سے ڈسچارج

دل کے آپریشن کے بعد سنتھ جے سوریا ہسپتال سے ڈسچارج

  

کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر اور بورڈ کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کو دل کے آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سنتھ جے سوریا کے ترجمان نے ایک ملکی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے دل کا چھوٹا آپریشن کرتے ہوئے ایک شریان میں والو ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے بعد انہیں چند روز ہسپتال میں رکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں اب ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے انہیں زیادہ بولنے سے منع کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -