پی ٹی وی لاہور مرکز پر ایک پروڈیوسر نے دوسرے کو تھپڑ دے مارا

پی ٹی وی لاہور مرکز پر ایک پروڈیوسر نے دوسرے کو تھپڑ دے مارا

  

لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی لاہور مرکز پر افطاری ٹرانسمیشن کے دوران ایک پروڈیوسر نے دوسرے کو تھپڑ ماردیا جس سے نشریات کافی دیر تک رکی رہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ’’ روح رمضان‘‘ کے عنوان سے ٹرانمیشن شروع ہونے والی تھی ۔پروڈیوسر ڈاکٹر فواد نے کوئی معمولی غلطی کی جس پر وہاں موجود پروڈیوسر قیصرنے انہیں تھپڑ ماردیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور کافی دیر تک ٹرانمیشن بھی رکی رہی۔ اس موقع پر سٹوڈیو میں بہت سے عام لوگ بھی موجود تھے۔معلوم ہوا ہے کہ بعد میں معمالا رفع دفع کرادیا گیا تاہم واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس بارے میں پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل مینجر کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

کلچر -