کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی نے دنیا کا سفر شروع کردیا

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی نے دنیا کا سفر شروع کردیا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر ) آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی نے دنیا کا سفر شروع کردیا ہے۔یہ ٹرافی ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں جائے گی ، ٹرافی 11ستمبر کو پاکستان آئے گی ، دبئی سے شروع ہونے والا 12ممالک کا سفر میگا ایونٹ کے آغاز سے 100روز قبل 6نومبر کو میلبورن میں مکمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ فاتح ٹیم کو منتقل کی جانے والی پہلی مستقل ٹرافی 1999میں آسٹریلیا کے نام ہوئی تھی، اس سے قبل ہر بار مختلف ٹرافیزٹائٹل جیتنے والوں کا مقدر بنتی رہیں، 15سال قبل لندن کے ہنر مندوں کی تیار کردہ 60سینٹی میٹر بلند اور 11کلو وزنی ٹرافی اس بار 2015 کے چیمپئن کی منتظر ہوگی، آئی سی سی کے مطابق دبئی سے سفر شروع کرنے کے بعد ٹرافی کا پہلا پڑاﺅ4جولائی کو کولمبو میں ہوگا، لاہور میں 1996میگا ایونٹ کا فائنل جیتنے والے ملک کے اسٹار کرکٹرز استقبال کرینگے،3روزہ دورہ کے دوران میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے مابین 6جولائی کو پہلے ون ڈے میچ میں بھی ٹرافی کھلاڑیوں اور شائقین کا جوش بڑھائے گی.دبئی واپسی کے بعد 19جولائی سے 5روز تک ٹرافی دفاعی چیمپئن بھارت میں توجہ کا مرکز بنے گی، بنگلہ دیش،انگلینڈ،اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے بعد پاکستان کا 3روزہ دورہ 11ستمبر سے شروع ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -