رمضان المبارک‘ سینما گھروں اور تھیٹرز کو نقصان‘ شو کینسلہونے لگے

رمضان المبارک‘ سینما گھروں اور تھیٹرز کو نقصان‘ شو کینسلہونے لگے

  

لاہور(فلم رپورٹر) رمضان المبارک میں سینما گھروں اور تھیٹرز کو نقصان کا سامنا ہے کیونکہ شائقین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تین سینما گھروں کے علاوہ باقی تمام مقامات پر رش نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات شو کینسل کردیئے جاتے ہیں۔ تھیٹرز کو بھی اسی طرح کی صورت حال کا سامنا ہے کہ کیونکہ رمضان المبارک میں اکثر معروف فنکار کام نہیں کررہے جس کے باعث شائقین کی تعداد بہت کم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دو تھیٹرز کو اگلے سیپل کے بعد عید تک بند کردیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -