نصیر الدین شاہ کیساتھ اداکاری میرے لئے اعزاز ہے، آمنہ الیاس

نصیر الدین شاہ کیساتھ اداکاری میرے لئے اعزاز ہے، آمنہ الیاس
نصیر الدین شاہ کیساتھ اداکاری میرے لئے اعزاز ہے، آمنہ الیاس

  

 لاہور (اے این این) پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپرماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں لیکن ان دونوں میڈیم میں کام کرنے کی وجہ سے فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی نہیں کرسکتی ¾فیشن انڈسٹری میری پہلی محبت ہے اورآج جو مقام اورشہرت میرے پاس ہے وہ سب فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب میں نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا توکبھی سوچا نہ تھا کہ میں فلم اورٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانگی میں نے فیشن کی دنیا میں اپنا سفرشروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی اورشہرت نے میرے بہترین کام کی بدولت مجھے فلموں میں کام کرنے کا موقع دلوادیا۔پہلی ہی فلم میں بالی ووڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جوبہت یادگار رہا۔ اس فلم کے بعد جہاں مزید اچھی اورمعیاری فلموں کی آفرز کاسلسلہ شروع ہوگیا ، وہیں ٹی وی سیریلز میں بھی مرکزی کرداروں کی پیشکش شروع ہوگئی۔

مزید :

کلچر -