اداکارہ صوبیہ خان کی پشتو فلم ” جوارگر “ عید الضحیٰ پر ریلیز ہو گی

اداکارہ صوبیہ خان کی پشتو فلم ” جوارگر “ عید الضحیٰ پر ریلیز ہو گی

  

لاہور ( این این آئی) فلم اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ صوبیہ خان کی پشتو فلم ” جوارگر “ عید الضحیٰ پر ریلیز ہو گی ۔ اس حوالے سے صوبیہ خان نے ” این این آئی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم میں اپنے کردار سے خوب انصاف کیا ہے اور میرا یہ کردار شائقین کو مدتوں تک یاد رہے گا ۔ فلم ” جوارگر “ کا فلمی یونٹ پچھلے پندرہ روز سے مسلسل مری میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شاہد خان ،شاہ سوار ،اقراءخان ،سنبل اور صوبیہ خان شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکارارشد خان اور کوریو گرافر نگاہ حسین اور میک اپ آرٹسٹ سونو چل ہیں ۔ فلم ” جوارگر“ عید الضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائیگی ۔

مزید :

کلچر -