جیک کیلس ٹنڈولکر کے بعد عظیم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں ٗ راہول ڈریوڈ

جیک کیلس ٹنڈولکر کے بعد عظیم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں ٗ راہول ڈریوڈ

  


جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز راہول ڈریوڈ نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیک کیلس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ سچن ٹنڈولکر کے بعد وہ دوسرے عظیم کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری امید ہے کہ اگلے برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ انتہائی شاندار انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقن بلے باز ورک لوڈ ہونے کے باوجود بھر پور فارم میں ہیں اور ان کی یہ ہی فارم ورلڈ کپ میں ایک بہترین کھلاڑی ثابت کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -