فلموں میں ابھی حقیقی کامیابی نہیں ملی ,عالیہ بھٹ

فلموں میں ابھی حقیقی کامیابی نہیں ملی ,عالیہ بھٹ
فلموں میں ابھی حقیقی کامیابی نہیں ملی ,عالیہ بھٹ

  

 ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ٹاپ پر جانے کی خواہاں نہیں ، کیونکہ جب حتمی کامیابی مل جائے تو پھر زوال شروع ہو جاتا ہے۔بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اگرچہ لگاتار تین ہٹ فلمیں دے چکی ہے، تا ہم اس کا کہنا ہے کہ ابھی حقیقی کامیابی اسے نہیں مل سکی۔ فلم ایک ولن کی پروموشنل تقریب میں ایک ناخوشگوار واقعہ پر اس نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا،جس میں اداکارہ شردھا کپور کے نا مناسب رویے پر میڈیا تقریب کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ عالیہ جس نے 2011میں فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا ، اور اس کے بعد ہائی وے اور ٹو سٹیٹس جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ اپنی نئی فلم،ہمپٹی ڈمپٹی کی دلہنیا کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ چند اچھی فلمیں دے کر بھی سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے کامیابی کا کچھ حصہ ہی مل پایاہے ، اور اصل کامیابی کے لئے ابھی کافی محنت کرنا ہو گی۔

مزید :

کلچر -