نیوزی لینڈ کے امپائر گیری باکسٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر
ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کے امپائر گیری باکسٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 62 سالہ باکسٹر مزید ایک سال تک ڈومیسٹک کرکٹ میں ایمپائرنگ کو جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں اچھا وقت گزارا ہے تاہم بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ میں اب اس ذمہ داری کے اہل نہیں رہا اسی لئے میں نے اس سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔