بابر علی نے ایک بار پھر کراچی جانے سے انکار کردیا
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار بابر علی نے ایک بار پھر کراچی جانے سے انکار کردیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ہے بابر علی کو کراچی کے ایک پروڈکشن ہاﺅس نے اپنی سیریل میں کاسٹ کرنے کے لئے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے لئے انہیں کم از کم دو ماہ تک کراچی قیام کرنا پڑے گا لیکن بابر علی نے انکار کردیا۔اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ بعض مصروفیات کے باعث میں ابھی لاہور نہیں چھوڑ سکتا۔یاد رہے کہ بابر علی کو ماضی میں کراچی سے بہت سے ڈراموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسی طرح وہاں جانے سے انکار کردیا تھا۔