شاہ رخ نئی فلم کی ریلیز سے قبل ہی دو سو کروڑ روپے کما لیں گے

شاہ رخ نئی فلم کی ریلیز سے قبل ہی دو سو کروڑ روپے کما لیں گے

  

 ممبئی ( نیٹ نیوز)کنگ خان اپنی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کی ریلیز سے قبل ہی دو سو کروڑ روپیہ کما لیں گے۔شاہ رخ خان بالی وڈ کے واقعی ہی بادشاہ ہیں جنہوں نے اپنی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کی ریلیز سے قبل ہی دو سو کروڑ کمانے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ فرح خان کی اس فلم کی پرموشن کے لئے شاہ رخ نے ڈھونڈا ہے نیا طریقہ ، وہ فلم کی تمام کاسٹ کے ساتھ کریں گے دنیا بھر کے ٹوور اور وہاں تیس سے زائد شوز میں پرفارم کر کے لوگوں کے دل بھی جیتیں گے اور نوٹ بھی کمائیں گے۔ ہیپی نیو ائیر شاہ رخ اور دپیکا کی ایک ساتھ تیسری فلم ہوگی جس کو سال کی ایک بڑی فلم قرار دیا جا ریا ہے ۔ کنگ خان کی خواہش ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر دھوم تھری کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔

مزید :

کلچر -