پاکیزہ اور مغل اعظم جیسی کلاسیکل فلم بنانا خواب ہے، ہرش پرشاد

پاکیزہ اور مغل اعظم جیسی کلاسیکل فلم بنانا خواب ہے، ہرش پرشاد

  

 لاہور (اے این این) پاکیزہ اور مغل اعظم جیسی اردو کلاسیکل فلم بنانا میرا دیرینہ خواب ہے ¾جودھا اکبر کسی طرح سے بھی اردو ادب کے حوالے سے معیاری فلم نہیں تھی ان خیالات کا اظہار بالی ووڈ کے رائٹر ، ڈائریکٹر ہرش پرشاد نے ممبئی سے ٹیلیفون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہرش پرشاد نے کہا کہ اردو ادب سے میرا بہت لگا ہے ، سعادت حسن منٹو ، فیض احمد فیض سمیت اردو ادب کے دیگر شعرا کرام اور رائٹرز کو پڑھا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں اردو ادب کے حوالے سے پاکیزہ ، مغل اعظم اور میرے محبوب جیسی کلاسک اور معیاری فلمیں بنائی گئیں ۔مگر بعد میں اس طرح کی کوئی شاہکار فلم سامنے نہیں آئی۔

مزید :

کلچر -