دپیکا پڈوکون نے 100 پرکشش حسیناوں کی فہرست میں جگہ بنالی

دپیکا پڈوکون نے 100 پرکشش حسیناوں کی فہرست میں جگہ بنالی
 دپیکا پڈوکون نے 100 پرکشش حسیناوں کی فہرست میں جگہ بنالی

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بولی وڈ کی گلیمرس اداکار دپیکا پڈوکون نے دنیا کی 100 پ±رکشش حسیناو¿ں کی فہرست میں جگہ بنالی اور سال2014ءکی سب سے زیادہ جاذب نظر حسینہ قرار پائیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق، ایک معروف انٹرنیشنل فیشن میگزین ”ایف ایچ ایم“ نے اپنے بین الاقوامی آن لائن سروے میں قارئین سے یہ سوال پوچھا تھا کہ ان کے خیال میں دنیا کی پ±رکشش ترین خاتون کا اعزاز کس خاتون اداکارکو ملنا چاہیے۔جس پر انہوں نے ڈمپل گرل کو منتخب کیا، اعزاز پا کر دپیکا بہت خوش ہیں اور اپنے مداحوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ووٹ کیے۔جبکہ بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور نرگس فخری ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔دپیکا نے اس میگزین کے نئے ایڈیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں یہ اعزاز ان کے جسمانی خدوخال اور خوبصورتی پر نہیں ملا بلکہ وہ اپنی اداکاری کی صلاحیت کی وجہ سے منتخب ہوئی ہیں۔اداکار نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں گزشتہ دو تین برسوں میں پرفارمنس سے بھر پور کردار ادا کرنے کو ملے۔دوسری جانب اپنی آنے والی فلم”فائنڈنگ فینی“ میں دپیکا گوا کے روایتی انداز میں دکھائی دیں گی۔فلم کی کہانی تجسس پر مبنی ہے جس میں ان کے ہیرو اداکار ارجن کپور ہوں گے۔فلم کی ہدایات ہومی اداجانیا دے رہے ہیں جبکہ دیگر اہم اداکاروں میں نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -