کام کے دوران بھی روزہ رکھنے کی کوشش کرتی ہوں :صائمہ

کام کے دوران بھی روزہ رکھنے کی کوشش کرتی ہوں :صائمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صائمہ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مہینے میں اللہتعالی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کیونکہ اس میں تمام بندوں کے لئے اللہ کی خاص رحمت ہے اور ہر نیکی کا ثواب بھی بہت زیادہ ہوتا ہے لہذہ کوشش کرنی چاہیئے کہزیادہ وقت عبادات میں گزارا جائے لیکن عام طور پر دیکھنے یہی دیکھنے میں آیا کہ بہت سے لوگ روزے کی نمائش کرتے ہیں حالانکہ روزے کا معاملا اللہ اور بندے کے درمیان ہے۔ اکثر لوگ تو روزہ رکھ کر کوئی کام ہی نہیں کرتے اور ان کے منہ سے یہی سنا جاتا ہے کہ میں روزہ رکھا ہوا۔آج کے دور میں تو بے شمار سہولتیں ہیں اور جب سے رمضان کا آغاز ہوا ہے موسم بھی بہت اچھا ہوگیا ہے گرمی کی شدت کم ہو رہی ہے،بارشیں بھی ہو رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ نے کہا میں کام کے دوران بھی روزہ رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اسکے ساتھ ساتھ میری یہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ اس بارے میں کسی کو نہ بتاﺅں کیونکہ عبادت انسان اپنے لئے کرتا ہے۔ اگر دکھاوے کے لئے عبادت کی جائے تو نیکی برباد ہوجاتی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں شباب سٹوڈیو میں فیصل بخاری کے ”کنیز“ کی ریکارڈنگ کرارہی ہوں ۔

جو نجی چینل سے آن ایئر بھی ہے۔

مزید :

کلچر -