ومبلڈن ا،ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے بعد مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے بھی باہر

ومبلڈن ا،ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے بعد مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے بھی باہر

  

لندن ( نیٹ نیوز) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ جیمی مرے اور کاسے ڈیلکوا نے ثانیہ مرزا اور ٹیکوا کو شکست دی۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے جیمی مرے اور ان کی آسٹریلین جوڑی دار کاسے ڈیلکوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -