سیرا اور وینسی ومبلڈن اوپن ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سیرا اور وینسی ومبلڈن اوپن ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  

لندن( نیٹ نیوز) سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی پیش قدمی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ اٹالین جوڑی نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلین جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کاسے ڈیلکوا اور ایش بارٹے پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 6-0 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -