حکومت نے عارف حسن کی پاکستان اولمپک ایسوسی کو تسلیم کر لیا

حکومت نے عارف حسن کی پاکستان اولمپک ایسوسی کو تسلیم کر لیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت نے جنرل (ر) عارف حسن کی پاکستان اولمپک ایسوسی کو تسلیم کر لیا ہے کیونکہ جنرل(ر) عارف حسن پی او اے کی تمام شرائط پر پوری اترتے ہیں اور وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے منسلک ہیں۔ یہ فیصلہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میںکیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے کانفرنس ہال میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز احمد چوہدری، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام بھی موجود تھے۔ میاں ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے پاکستان پابندی نہیں لگنی چاہے اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا دفاع اور ملک میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیڈریشنز کی آپس کی اپنی لڑائیاں ہیں، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں تھے۔

 اور حکومت نے جنرل (ر) عارف حسن کی پاکستان اولمپک ایسوسی کو تسلیم کر لیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -