کھلاڑیوں میں گولز کا مقابلہ، کولمبین کھلاڑی سر فہرست
ریو ڈی جنیرو ( نیٹ نیوز)برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ٹائٹل کی جنگ تو فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی لیکن ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان زیادہ گول اسکور کرنے کا مقابلہ بھی زوروں پر ہے۔ ایونٹ کے اب تک 4 میچز میں فرانس کے کریم بینزیما نے اسکور کئے ہیں 3 گولز، اس کارکردگی کے باعث ان کا نمبر گول اسکور کرنیوالوں کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، برازیلین اسٹرائیکر نے مار، 4 میچز میں 4 گولز ان کی کوششوں کا حاصل ہیں۔حریف ٹیموں کیلئے دہشت کی علامت لائنل میسی، ان کے پاس بال آنے کی دیر ہوتی ہے، مخالف ٹیم کے گول پوسٹ تک اس کا سفر پلک جھپکتے میں طے ہوجاتا ہے، 4 مقابلوں میں 4 گولز کی وجہ سے وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔جرمن فارورڈ تھوماس مولر کو روکنا مدمقابل ٹیموں کیلئے ہمیشہ سے ہی رہا ہے ایک مسئلہ، 4 میچز میں 4 گولز کے ساتھ دوبار انہوں نے بال مخالف ٹیم کے نیٹ میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ان کی دوسری پوزیشن ہے۔اور جس کھلاڑی نے برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں پرفارمنس سے اپنی دھاک بٹھائی ہے وہ ہیں کولمبیا کے جیمز روڈریگز چار میچز میں 5 گولز کے باعث وہ اس کہکشاں کے سب سے چمکدار ستارے ہیں۔