مسلمانوں کا اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،عبدالغفار روپڑی

مسلمانوں کا اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،عبدالغفار روپڑی

  

لاہور(پ ر) نفاق اور تفرقے کی بجائے مسلمانوں کا اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مسلمانوں کو خانہ جنگیوں کی آگ میں دھکیل کر طاغوتی طاقتیں فائدہ اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہیںتمام اسلامی ممالک بکھرنے کی بجائے ایک قوت بن کر کفار کی سازشوں کا مقابلہ کریں ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس وقت شدید دباﺅ کا شکار ہیں وقت اتحاد امت کا تقاضا کرتا ہے کہ ہر قسم کے گروہوں کے حصار اور سیاسی منافرت کی دلدل سے چھٹکارا پا کر اسلام کے اس عظیم اور وسیع قلعہ میں پناہ گزیں ہوں جو دینی و دنیوی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے اسلام امن و سلامتی، الفت و مودت کا پیغام دیتا ہے گروہی سوچ اور مختلف تعصبات عظمت و ترقی کی راہ کو مسرور کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم نہ دین کی فکر کرتے ہیں اور نہ ملک و ملت کے بارے سوچتے ہیں سب ذاتی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، جس کے باعث مسلمان پوری دنیا میں اپنا وقار اور کفار پر اپنا دبدبہ پوری طرح کھو چکے ہیں اگر ہم ملک و قوم کی بقا ءاور استحکام چاہتے ہیں تو ہمیں ان گروہ بندیوںِ نسلی و لسانی تعصبات سے پاک ہو کر ملت اسلامیہ کی بالادستی کے لیے کام کرنا ہو گا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت کے اندر حقیقی اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں کمزور ہو چکے ہیںمضبوط کرنسی اور ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان بھی دوسرے اسلامی ممالک کی طرح اپنی اہمیت کھو چکا ہے

کشمیر کا مسئلہ ہو یا فلسطین کا، عراق پر جارحیت ہو یا افغانستان پر، یا پھر پاکستان کے اندر دہشت گردی ہو ہر جگہ مظلوم اور بے گناہ مسلمان ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں

     اور اس کی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کا باہمی انتشار اور اتحاد کا فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی شدید خطرات لاحق ہیں۔ انتہائی نازک ترین صورت حال سے دو چار وطن عزیز کی خوشحالی و سلامتی کے لیے پوری قوم رمضان المبارک کے بابرکت لمحات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر خصوصی دعائیں کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -