نظریہ پاکستان سیالکوٹ کی ”آزادی کشمیر،تکمیل پاکستان کا ایجنڈا“ کے موضوع پر کانفرنس

نظریہ پاکستان سیالکوٹ کی ”آزادی کشمیر،تکمیل پاکستان کا ایجنڈا“ کے موضوع ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن‘ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ نظریہ¿ پاکستان فورم سیالکوٹ کے زیر اہتمام ”آزادی کشمیر: تکمیل پاکستان کا ایجنڈا“ کے موضوع پر کانفرنس (افطار ڈنر) منعقد ہو رہی ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس تقریب کے انعقاد پر میں نظریہ¿ پاکستان فورم سیالکوٹ کے صدر اسد اعجاز اور جملہ عہدیداران اور کارکنوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جموں پر بھارتی قبضے کے بعد سیالکوٹ ہی پاکستان اور کشمیر کے درمیان ایک اہم لنک ہے ۔ اس لحاظ سے سیالکوٹ میں اس کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ آپ کے اس ارشاد کی حقیقت آج ہر پاکستانی پر واضح ہو چکی ہے۔

 چونکہ پاکستان کے تمام دریاﺅں کے منابع وادی¿ کشمیر میں واقع ہیں، لہٰذا جب تک کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد نہیں کرایا جاتا، تب تک ہماری زرعی معیشت ہمارے اس ازلی دشمن کے رحم و کرم پر ہوگی۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ محض مذاکرات کے ذریعے بھارت کومسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد پر مجبور کیا جا سکتا ہے تو میرے خیال میں وہ احمقوں کی جنگ میں رہتا ہے۔ ہندو صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور جب تک ہم کشمیر کی خاطر جہاد کا راستہ نہیں اپنائیں گے، تب تک بھارت کادماغ درست نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -