ریونیو افسران کے سخت اقدامات ،100گرانفروشوں کو عید کی چھٹیوں تک جیل بھجوادیا

ریونیو افسران کے سخت اقدامات ،100گرانفروشوں کو عید کی چھٹیوں تک جیل بھجوادیا ...

  

                        لاہور (اپنے نمائندے سے ) پکڑ دھکڑ ،پرچے ، گرفتاریاں ،اور لمبی سزائیں ،محکمہ ریونیو کے تحصیلدار وں اور ریونیو افسروںنے گرانفروشوں ،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دوکانداروں سے نمٹنے کے لیے نیا طریقہ کار نافذ کروا دیا رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے پانچویں روزے کے دوران منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی میں ملوث پائے جانے والے 100 سے زائد دکانداروں کو عید کی چھٹیوں کے عرصے تک جیل کی لمبی یاترا پربھجوادیا تحصیلدار ماڈل ٹاﺅن عزیز میر ،تحصیلدار سٹی شفیق چشتی ،تحصیلدار کینٹ رانا امجد ،تحصیلدار شالیمار عمران اور تحصیلدار رائےونڈ رانا سجاد دکانداروں کی گرفتاریاں کروانے میں سرفہرست نظر آئے تفصیلی رپورٹ ڈی سی او کو بھجوادی گئی روزنامہ پاکستان کوملنے والی معلومات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جہاں صوبے بھر میں اشیا ءخوردونوش کی قیمتوں کا جائز ہ لینے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ تازہ موسمی اور ہر طرح کی سبزیاں اور پھل رمضان بازاروں میں رکھوانے کے لیے (بیوروکریسی ) سیاسی شخصیات اور ہر طرح کے سرکاری محکموں کے سٹاف کو ذمہ داریاں سونپی گئیں اور ا س ضمن میں دن رات کی شفٹوںپر سرکاری افسران و ملازمین سے کام لیا جارہا ہے جس کی سب سے بڑی مثال صوبائی دارالحکومت میں کام کرنے والے سرکاری محکوں کے سٹاف کو دیکھ کر بخوبی لگائی جاسکتی ہے جن میں سرفہرست نام محکمہ ریونیو کا شامل ہے جن میں ڈی سی او سے لیکر چپڑاسی تک تمام کے تمام افسران و سرکاری ملازمین رمضان بازاروں میں چھاپے مارنے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں تاہم ضلع لاہور کے تحصیلداراور ریونیو افسران نے اپنے وضع کردہ طریقہ کار کے استعمال سے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کو کارکردگی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اطلاعات کے مطابق تحصیلدار ماڈل ٹاﺅن عزیز میر او ر ریونیو آفیسر انجم اشرف نے 28گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے حوالات میں بند کروایا جبکہ 1لاکھ سے زائد مختلف مناقع خوروں کو جرمانے کیے ہیں تحصیل سٹی کے تحصیلدار شفیق احمد چشتی اور ریونیو آفیسر شوکت ورک نے 15سے زائد گراں فروشوں کے خلا ف مقدمات درج کرواتے ہوئے جیل کی یاترا پربجھوا دیاہے جبکہ 90ہزار سے زائد جرمانے کیے ہیں تحصیلدار رائیونڈ رانا سجاد اور ریونیو آفیسر چوہدری اکرم نے بھی گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے اور بھاری جرمانے کیے تحصیلدار شالیمار حافظ عمران حمید اور ریونیو آفیسر اسد اشید بٹ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22سے زائد مقدمات درج کیے اور 80ہزار سے زائد جرمانے کیے اسطرح تحصیلدار کینٹ ،رانا امجد ،ریونیو آفیسر اسماعیل شاہد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20سے زائد دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ ہزاروں روپے کے بھاری جرماے بھی نافذکیے ایک محتاط اندازے کے مطابق محکمہ مال کے تحصیلدار اور ریونیو افسران نے رمضان کے پہلے عشرے کے پانچویں روزے کے دوران00 5سے زائد گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے موقع پر ہی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں جبکہ 5لاکھ سے زائد جرمانوں کی مد دکانداروں کے خلاف رسیدیں کاٹی ہیں محکمہ ریونیو کی 25قانون گوئیوں میں تعینات ریونیو افسران اور پانچوں تحصیلوں کے تحصیلدار صاحبا ن نے دن رات کی شفٹوں پر کام کرنا شروع کر رکھا ہے وزیر اعلی سیکرٹریٹ ،چیف سکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور سمیت اعلی حکام کوبھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق محکمہ فوڈ ،یونین کونسل سیکرٹری ،ویلفیئر ادارے ،سیاسی شخصیات ،ٹاﺅن انتظامیہ سمیت مارکیٹ کمیٹیوں کے سٹاف کی کارکردگی اس وقت دوسرے نمبر پر جبکہ محکمہ ریونیو کے افسران اپنی انتھک محنت اور ماینٹرنگ کے فعال سسٹم کے ساتھ فہرست نظر آرہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -