نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا سمر کیمپ

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا سمر کیمپ

  


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے چودھویں سالانہ تعلیمی سیشن کے اٹھارہویں روز آج ’’سپورٹس‘‘ڈے منایا جارہا ہے۔اس موقع پر ساڑھے گیارہ بجے صبح سلمان غنی‘ قومی کرکٹر عمر اکمل، کامران اکمل، ہاکی کے قومی کھلاڑی ریحان بٹ اور پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان طلبہ سے خطاب کریں گے۔

بعد ازاں سوال وجواب کی نشست ہو گی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -