بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کی تقریب تقسیم اسناد

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کی تقریب تقسیم اسناد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وزارت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ڈائریکٹوریٹ آف جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول پنجاب کے زیر اہتمام بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز اساتذہ کے لئے منعقدہ پندرہ روزہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب تقسیم اسناد گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ہائی سکول گارڈن ٹاؤن میں ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات ، ایڈوائزر ٹو وائس چانسلر کرنل (ر) اکرام اللہ خان، پرنسپل ماڈل ہائی سکول ڈاکٹر عرفان اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمد عمران ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدعمیر کے علاوہ این جی اولاہور کی نمائندہ180 کمیونٹی اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں کرنل (ر) اکرام اللہ خان نے پندرہ روزہ کورس کی تکمیل پر اساتذہ اور منتظمین کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی ورکشاپس پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اساتذہ کی تنخواہیں 5ہزار سے بڑھا کر کم از کم 12ہزار کی جائیں


انہوں نے تعلیم کے فروغ کے لئے جاری کرنل اکرام اللہ خان کی بے لوث کاوشوں کو سراہا۔