گنگا رام ہسپتال ،سرنجوں کی خریداری میں گھپلے

گنگا رام ہسپتال ،سرنجوں کی خریداری میں گھپلے

  

                                         لاہور( جنرل رپورٹر) گنگا رام ہسپتال کے پرچیز سیل نے اندھیر نگری برپا کردی ، بازار میں 2روپے 70پیسے میں بکنے والی سرنج 15روپے میں ےومیہ بنیادوں پر خریدی جا رہی ہے مزہ کی بات ےہ ہے کہ پاکستان میں سب سے معیاری کہلانے والی بی ڈی نامی سرنج 6روپے چالیس پیسے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون کے لئے اس کی ایم آر پی 10روپے مقرر ہے جو ساڑھے تین سے 4روپے رعایت کے ساتھ 6 سے ساڑھے 6روپے میں عام دستیاب ہے مگر گنگا رام ہسپتال میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔ہسپتال کا پرچیز سیل ےومیہ بنیادوں پر ایل پی میں 5سی سی سرنج مہنگے داموں خرید رہا ہے اور آج تک اس مد میں ہسپتال کے خزانے کو مہنگے داموں سرنجوں کی خریداری کرکے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا یا جارہا ہے بتایا گیا ہے کہ گنگا رام ہسپتال نے 2013-14کے لئے سرنجوں کے کنٹریکٹ کئے جو 4روپے تک فی سرنج کئے گئے سرنجوں کا زخیرہ ختم ہو گیا تو پر چیز سیل کے انچارج نے ایل پی میں 3اور5سی سی سرنجوں کی خریداری شروع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سب سے معیاری سرنج بی ڈی نامی سرنج کہلاتی ہے جس کی مارکیٹ میں قیمت 6روپے 40پیسے ہے جبکہ بی ڈی کی 5سی سی 4کی ایم آر پی 9روپے 50پیسے ہے جبکہ گنگا رام ہسپتال ایل پی میں الشفاءنامی 5سی سی کی سرنج جس کی مارکیٹ میں قیمت 2روپے 70پیسے 3روپے 60پیسے تک ہے 15روپے فی سرنج خرید رہا ہے حالانکہ اس سرنج کا شمار سستی سرنجوں میں ہوتا ہے ایسا کرکے گنگا رام کا پرچیز اور سٹو ر سیل ہسپتال کے خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا چکا ہے بتایا گیا ہے کہ ” قیمت“ کے اوپر کا منافع مبینہ طور پر پرچیز سیل کے انچارج ڈاکٹر خالد اور کمپنی میں برابر تقسیم ہو رہا ہے اس حوالے سے پر چیز سیل کے انچارج ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ بضد ہے کہ الشفاءسرنج ہی خریدنی ہے وگرنہ بی ڈی سرنج دنیا کی نمبر ون سرنج ہے اور کم قیمت بھی ہے اے ایم ایس نے کہا کہ میں مجبورا مہنگی سرنج خرید رہا ہوں اور ایسا کرنے سے کمپنی کو اب تک لاکھوں روپے کا فائدہ ہو چکا ہے کیونکہ ےہ سرنج فراہم کرنے والی کمپنی بازار سے ےہ سرنج اڑھائی روپے میں خریدتی ہے اور اس میں 12روپے تک کافی سرنج منافع کما رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں حصہ دار نہیں ہوں کوئی لیتا ہو تو کہہ نہیں سکتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -