حکومت ذخیرہ اندوزوں کوکسی صورت معافنہیں کرے گی،اقبال چنڑ

حکومت ذخیرہ اندوزوں کوکسی صورت معافنہیں کرے گی،اقبال چنڑ

  


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کسی معاف نہیں کرے گی اس سلسلے میں صوبہ بھر میں قائم رمضان بازاروں ، سبزی منڈیوں اور اجناس منڈیوں میں مڈل مین مافیا کا خاتمہ کرنے کے سلسلے میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت ماہ رمضان المبار ک میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو کم قیمت پر سبزی، پھل ، دالیں اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدمات کر رہی ہے

۔ان رمضان بازاروں میں اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی اور ان کا معیار بہتر رکھنے کے لیے مقامی ضلعی انتظامیہ کے علاوہ ممبران اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیںیہ بات انہو ں نے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پر بہتر معیار کی کھجور اور عوامی ضرورت کی سبسڈی آئٹم کے علاوہ دیگر سبزیاں فراہم کرنے کا حکم دیا انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور پر آٹے کے کم وزن تھیلے کا بھی نوٹس لیا اور ضلعی انتظامیہ کو فلور مل مالک کے خلاف کارروائی کا حکم دیامرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے صدر ارشاد حسین بھٹی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلعی حکومت کی طرف سے رمضان بازاروں کے لیے مقرر کردہ قیمتوں سے بھی تقریبا5روپے کم پر وہ عوام کو دالیں، چاول وغیرہ فروخت کررہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -