پیپلز پارٹی کے یو م سیاہ کے حوالے سے سیمینار آج ہو گا

پیپلز پارٹی کے یو م سیاہ کے حوالے سے سیمینار آج ہو گا

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی آج پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی اس سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد ہو گا جس کی صدارت پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شاہدہ جبین کریں گی جبکہ مہمان خصوصی سینٹر چودھری اعتزازاحسن ہوں گے واضح رہے کہ پانچ جولائی 1977کو اس وقت کے ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا تھا اس لئے پیپلز پارٹی ہر سال پانچ جولائی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے کیونکہ اس وقت ماہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اس لئے کوئی جلسہ یا جلوس کرنے کی بجائے پریس کلب میں ایک احتجاجی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -