حکومت آئی ڈی پیز کے حوالے سے ذمہ داریاں پور ی نہیں کر رہی،سعدیہ سہیل

حکومت آئی ڈی پیز کے حوالے سے ذمہ داریاں پور ی نہیں کر رہی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی وفاقی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے ، ایک طرف پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف آئی ڈی پیز کو یہ تاثربالکل نہیں جانا چاہئے کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیںانہوں نے کہاکہ حکومت عوام کوبھی براہ راست اعتماد میں لے، تحریک انصاف پوری قوم کی طرح فوج کی پشت پر کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان فاﺅنڈیشن آئی ڈی پیز کی بھرپور مدد کررہی ہے( ن )لیگ کی وفاقی حکومت نے معاشی ترقی کے لیے بلند و بانگ دعوے کیے تھے لیکن معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -