آزادی چوک منصوبہ کی تکمیل پر وزیر اعلیٰ مبارکباد کے مستحق ہیں،وقار میاں

آزادی چوک منصوبہ کی تکمیل پر وزیر اعلیٰ مبارکباد کے مستحق ہیں،وقار میاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر میں فاﺅنڈرز گروپ کے رہنما اور انجمن تاجران آٹوپارٹس کے صدر وقار احمد میاں نے آزادی چوک پراجیکٹ کی قلیل مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وقار احمد میاں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کی طرح آزادی چوک پراجیکٹ کی قلیل مدت میں تکمیل وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت اور انتھک کاوشوں کا واضح ثبوت ہے    اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف صوبے کو تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں بلکہ صوبے کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی چوک پراجیکٹ سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ عالمی سطح پر بھی بہت مثبت پیغام جائے گا جس سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہونگے وقار احمد میاں نے کہ تاجر برادری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ترقی و خوشحالی کے لیے اُن سے بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے۔