فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے آئی ڈی پیز کیلئے 50لاکھ مالیت کی مزید امداد بھجوا دی

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے آئی ڈی پیز کیلئے 50لاکھ مالیت کی مزید امداد بھجوا دی

  


لاہور(سٹاف رپورٹر)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے وزیرستان متاثرین کیلئے 50لاکھ روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی لبرٹی مارکیٹ گلبرگ سے بھجوائے گئے امدادی سامان میں آٹا، چاول، گھی، چینی ودیگر اشیاء شامل ہیں دو ہزار افراد کیلئے بھجوایا گیا امدادی سامان بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خاں اور کرک آنے والے متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا ایف آئی ایف کی جانب سے امدادی سامان فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف کی نگرانی میں بھجوایا گیا جبکہ اس موقع پر ترجمان جماعۃالدعوۃ محمد یحییٰ مجاہد، محمد شفیق ودیگر بھی موجود تھے فلاح انسانیت کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعۃالدعوۃ بہت جلد متاثرین کیلئے عید پیکج بھی روانہ کرے گی اس وقت بنوں اور ڈیر ہ اسمٰعیل خاں میں ہمارے امدادی کیمپ قائم ہیں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں و علاقوں سے امدادی سامان وہاں بھجوایا جارہا ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر متاثرین میں تقسیم کیاجارہا ہے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں متاثرین کیلئے روزانہ سحروافطار کا بندوبست کیاجارہا ہے اسی طرح اب تک ہزاروں متاثرہ قبائلیوں میں ایک ماہ کے خشک راشن پیک بھی تقسیم کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہاکہ آج لاہور سے دو ہزار سے زائد افراد کیلئے ایک ماہ کا خشک راشن بھجوایا گیا ہے جو متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا جماعۃالدعوۃ پہلے دن سے متاثرین کی خدمت میں پیش پیش ہے ہم پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ ان محب وطن قبائلیوں کا بھر پور ساتھ دیں جو کہ ہماری پہلی دفاعی لائن کی حیثیت رکھتے ہیں۔بنوں اور ڈیرہ اسمٰعیل خاں کے لوگوں نے کمال جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے ہیں اور پردے کی وجہ سے بہت سے لوگ کیمپوں کی بجائے لوگوں کے گھروں ، سکولوں اور حجروں میں مقیم ہیں ۔ انحلاء کے بعد بڑا مسئلہ ٹرانسپورٹ کا تھا اور موجودہ حالات میں راشن اورادویات کے مسائل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہونے تک امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -