طاہر القادری یوم انقلاب کے نام پر سیاست چمکا رہے ہیں،عرفان دولتانہ

طاہر القادری یوم انقلاب کے نام پر سیاست چمکا رہے ہیں،عرفان دولتانہ

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری یوم انقلا ب کے نام پراپنی سیاست چمکار رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طاہر القادری روزانقلاب لانے کا اعلان کرتے ہیں،وہ سوتے سوتے اور بیدار ہونے کے ساتھ ہی انقلاب کی تیار یاں کرتے ہیں،یہ کیسا انقلاب ہے جو ابھی تک نہیں آیا ،طاہر القادری کے ساتھ وہ سیاستدان شامل ہیں جو اپنے ضلع سے بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ،جن کی اپنی آبائی نشستیں بھی خطرے میں پڑ چکی ہیں،۔

۔کیا طاہرالقادری ایسے مسترد شدہ لوگوں کے ساتھ مل کر انقلاب لائیں گے،ابھی تک وہ اپنی جماعت کو سیاسی بنا نہیں سکے ،پارلیمنٹ سے باہر رہ کرپارلیمنٹ کوختم کرنے والے کس طرح انقلاب لائیں گے ،عوام نے گزشتہ عام انتخاب میں جس جماعت کو حکومت کرنے کا حق دیا ہے اسے حکومت کرنے دیں،وہ آئندہ انتخابات کاانتظار کریں گے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -