عمران خان لانگ مارچ ملتوی کرنے کابہانہ ڈھونڈ رہے ہیں،راشدہ یعقوب

عمران خان لانگ مارچ ملتوی کرنے کابہانہ ڈھونڈ رہے ہیں،راشدہ یعقوب

  


لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان ناکامی کے خوف سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کابہانہ ڈھونڈ رہے ہیں ،عمران خان کوعلم ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں اس لئے وہ اب مختلف جواز بنا کر اس لانگ مارچ کوملتوی کرنا چاہتے ہیں،کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنا سیاسی قدبڑھانے کے لئے لانگ مارچ کا اعلان کیا در حقیقت وہ شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے ،عمران خان کوعام انتخاب میں جتنی نشستیں ملی ہیں اس پر وہ شکر ادا کریں،تحریک انصاف پہلی بارکچھ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے لیکن وہ اب پوری پارلیمنٹ کوبلیک میل نہ کرے،پورا جمہوری نظام داؤ پر نہ لگائے ،عمران خان سیاستدان ہیں تو سیاسی نظام کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیوں کرتے ہیں،سیاستدان تو جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے سب کچھ قربان کرتا ہے ،مسلم لیگ( ن) نے ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔عمران خان توآمریت کی حمایت کرتے رہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -