عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انجینئر یاسر
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پرویز رشید اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ کر بات کیا کریں تحریک انصاف کے خلاف زہر اگلنے والوں نے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں تحریک انصاف کے قائد کا موقف اصولی ہے عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن )کے وزراءحکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں مسلم لیگ (ن) کو چاہئے کہ وہ ضد چھوڑ کر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے تاکہ سسٹم کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکے۔ لیکن حکومت کی ہٹ دھرمی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہی رویہ رہا تو سسٹم چلتا نظر نہیں آرہا، مسلم لیگ( ن) کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔