ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،رانا بابر

ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کررہی ہے تیز رفتار ترقی اورملک کو معاشی و اقتصادی طورپر مضبوط بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں کی استعداد کاربڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے ڈینگی کے خلاف جنگ ہو یا رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ، صحت عامہ کے پروگرام ہوں یا تعلیمی اصلاحات حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز ڈکرنے کا پروگرام بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی عمدہ مثال ہے پنجاب میں زراعت ،ہائیڈرالواجی ،شہری منصوبہ بندی ، جنگلات ،آفات اور ماحولیاتی مینجمنٹ میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں یقیناًٹیکنالوجی کے استعمال کا تعلق براہ راست ملک کی اقتصادی ترقی سے جڑا ہوا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -