پاکستان گولی اور گالی کی سیاست کیلئے نہیں بنایا گیا،ناصر اقبال خان
لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدرفاروق چوہان،صدرمدینہ منورہ سرفراز خان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدر عزت رسول ایڈووکیٹ ، صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدر منڈی بہاﺅالدین مرزاخالدمحمود ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اورنائب صدرلاہورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کی بنیاد پرآوازدبانایاخون بہاناانسانیت اورجمہوریت نہیںپاکستان گولی اورگالی کی سیاست کیلئے نہیں بنایا گیا،یہ راستہ درست نہیں۔منتخب حکومت سے کسی بات پراختلاف یاکوئی بات منوانے کیلئے پرامن احتجاج کرنا ہرشہری کابنیادی ،آئینی اورجمہوری حق ہے ۔دنیا کاکوئی آئین بیگناہ شہریوں کو یوںبیدردی کے ساتھ قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا،ہمارا ملک اندوہناک سانحات کامتحمل نہیں ہوسکتاوہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ کشت وخون کے ماسٹرمائنڈاوراس میں ملوث عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا سانحہ لاہور بلاشبہ جمہوریت کے بارے میں ایک بڑاسوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری ادوارمیں اس قسم کے آمرانہ ایکشن کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتاحکمران دانشمندی کامظاہرہ کرنے کی بجائے خود خونیں انقلاب کاراستہ ہموار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ اس قسم کے سانحات سے بچاﺅکیلئے حکومت اورپولیس کی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کوتلاش کرکے نشان عبرت بنایاجائے سانحہ لاہور سے دنیا بھرمیں پاکستان کاوقار مجروح جبکہ پاکستانیوں کاجمہوریت پراعتماد کمزورہوا ہے ۔