پانچ جولائی کو آمریت نے جمہوریت پر شب خون ماراتھا،اشرف بھٹی

پانچ جولائی کو آمریت نے جمہوریت پر شب خون ماراتھا،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج کے دن ضیائی آمریت نے جمہوریت پرشب خون ماراتھا پاکستان میں 5جولائی کادن قیامت تک یوم سیاہ کے طورپرمنایا جاتارہے گا ضیاءالحق کے دورآمریت میں چاروں صوبوں سے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے جانثارجیالے بدترین تشدداورتعصب کانشانہ بنے اور بیسیوں دوران قید موت کی آغوش میں چلے گئے مگر ہماری قیادت نے اپنے مقدس خون سے جمہوریت کی مشعل بجھنے نہیں دی ڈکٹیٹرضیاءالحق کے ماورائے آئین حکم پرپیپلزپارٹی کے کارکنان کوسرعام کوڑے مارے جاتے تھے جبکہ اس کے سیاسی جانشین نوازشریف کے دورمیں ریاستی ٹھگ مہنگائی کے ہنٹروں سے بیچارے عوام کی چمڑی ادھیڑر ہے ہیں۔وہ شوکت ٹاﺅن میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ امید ہے حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے ٹائم پاس کرنے کی بجائے سنجیدگی کامظاہرہ کرے گی اس ضمن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ٹھوس تجاویز تیارکرلی گئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی طرف سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کیلئے حکومت کوبھجوائے جانیوالے پیپلزپارٹی کے چاروں نام اپنے کام کے حوالے سے قابل اعتماداور قابل احترام ہیںانہوں نے کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات اورحادثات کے باوجود شریف برادران کے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،وہ آج بھی اپنے دوست نمادشمنوں پرانحصار کررہے ہیںجس حکمران جماعت کاوزیراعظم اوروزیرداخلہ آپس میں متحد نہیں وہ پاکستان کی سیاسی قیادت کے مابین اتحادویکجہتی اورقومی مفاہمت کا راستہ کس طرح ہموار کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اورقومی مفاہمت کی علامت ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -