حکومت بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے،عابد صدیقی

حکومت بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے،عابد صدیقی

  


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بہت کم کرنے اور افطار و سحر کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کاااعلان کیا لیکن یہ اعلان بھی دیگراعلانوں کی طرح حقیقت نہ بن سکا،اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو کیا گیس بھی غائب ہوگئی ہے ،بجلی اور گیس کے بغیر روزہ داروں کی زندگی بڑا متحان بن گئی ہے ،وفاقی حکومت فوری طورپربجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے ہورہے ہیں ،عوام بنیادی سہولتوں کے حصول کے لئے سڑکوں پرنکل آئے ہیں،یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جس نے عوام سے دستیاب سہولتیں بھی چھین لی ہیں،جمہوری حکومت کا کام عوام کی مشکلات دور کرنا ہے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا نہیں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -