سستے رمضان بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے ،چوہدری شیر علی

سستے رمضان بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے ،چوہدری شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے جس سے عوام کو بھر پور ریلیف مل رہاہے اور ان رمضان بازارمیں آٹا،چینی،گھی اور انڈوں پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ مرغی کا گوشت،چھوٹا و بڑا گوشت پھل،سبزیات اوراشیاء خوردو نوش عوام کوسستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں کیونکہ رمضان المبارک میں لوگوں کی خدمت سے ہی عبادت کا درجہ حاصل ہو سکتا ہے اسی سلسلہ میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی حکومت پنجاب کی بنیادی ترجیح ہے ۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نارووال میں رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال،ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،ایم پی اے چوہدری اویس قاسم،ایڈیشنل کلکٹر شیخ فرید احمدکے علاوہ تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے رمضان بازا رمیں محکمہ لائیو سٹاک،محکمہ زراعت،محکمہ ہیلتھ اور محکمہ خوراک کے سٹالوں پر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے چینی اور آٹا کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے سستے رمضان بازار وں کے کامیاب انعقاد پر انتظامی افسران کو مقامی ایم پی ایز کے کردار کو سراہا۔