گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات اُٹھائے ہیں،محمد عثمان

گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات اُٹھائے ہیں،محمد عثمان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ چار دنوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات اُٹھائے ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف231مقدمات درج کروائے گئے اور ان کو گرفتار کروایا گیا ہے جبکہ 27گراں فروشوں کو سیدھا جیل بھیجا گیا ہے جبکہ ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے رمضان بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کو دیر سے سپلائی کرنے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی نعیم چیمہ کو معطل کر کے اس کو سرنڈر کر دیا گیا ہے اور محکمہ زراعت کو واپس رپورٹ کر نے کی ہدایت کی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -