ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کنٹریکٹ ملازمین و افسران کی منصوبہ بندی کامیاب

ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کنٹریکٹ ملازمین و افسران کی منصوبہ بندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(اپنے نمائندے سے)لاہور ڑویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین و افسران کی منصوبہ بندی کامیاب ایل ڈ ی اے کے مستقل ملامین کو چونا لگا دیا گیا ایل ڈ ی اے میں خفیہ میٹنگ میں عارضی ملازمین میں پلاٹوں کی وسیع پیمانے پر بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق 2008میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھالنے والے ڈی جی صاحبان نے اپنی تعیناتی کے دوران وقفے وقفے سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مستقل ملازمین وافسران پر اپنے قہر کی ایسی بجلیاں گرائیں کے متعدد کو محکمہ سے بدر کر دیا گیا متعدد کو فوری ٹرانسفر کرتے ہوئے اپنے من پسند عارضی ملازمین کو اہم پوسٹوں پر تعینات کیا گیا بعض کے خلاف خود ساختہ انکوائریاں شروع کرتے ہوئے ڈرانے دھمکانے کا آغاز کر دیا گیا تو سینکڑوں ملامین کو ڈیپوٹیشن پر پر آنے والے ملازمین کے ماتحت کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا جس سے ایل ڈی اے کے مستقل ملازمین میں خوف و ہراس کی ناصرف لہر دوڑ گئی بلکہ اپنی نوکر ی کے ساتھ ساتھ اپنی عزت محفوظ کرنے لے بھی لالے پڑ گئے



مزید انکشاف ہوا ہے کہ ڈیپوٹیشن افسران نے ایل ڈی اے آفیسر ویلفئیر ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے پلاٹوں کی ایسی بندر بانٹ کی ہے جس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی جس کی تفصیلات کچھ یوں ہے کہ عبدالجبار شاہین کی ڈائریکڑجنرل شپ میں ایل ڈی اے آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فار م سے ترقیاتی ادارے کے افسروں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا جس ڈی جی ایل ڈی اے کو دوکنال پلاٹ کا حقدار قرار دیا یا تاہم ان کی ٹرانسفر پر احد خان چیمہ کو بھی فہرست میں شامل کر لیا گیا اور 03-09-2012کو ایک پے آڈر نمبر 2533490کے زریعے محض سوا لاکھ روپے جمع کروا کے انہیں بھی دو کنال کے پلاٹوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا جبکہ دو کنال کے پلاٹ کے لیے دوسرے افسروں سے دو سال قبل بارہ بارہ لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے میں جعلسازی سے ڈیپوٹیشن پر تعینات رہنے والے اکاؤنٹس گروپ کے ڈی ایم جی آفیسر فواد عامر کا نام بھی دو کنال پلاٹ کے خواہشمندوں میں شامل ہے فواد عامر کو بطور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر دو کنال پلاٹ کا حقدار قرار دیا گیا فواد عامر کسی منظوری کے بغیر ایل ڈی اے میں دوسال تک اہم عہدوں پر فائز رہے ،اس امر کا انکشاف ان کی ڈیپوٹیشن مدت میں مزید دو سال کے لیے توسیع لے لیے ارسال کی گئی سمری کے موقع پر ہوا