ملک کے تمام ائر پورٹس پر کل سے صرف ایک شخص کو مسافروں کو لینے یاچھوڑنے کی اجازت ہو گی

ملک کے تمام ائر پورٹس پر کل سے صرف ایک شخص کو مسافروں کو لینے یاچھوڑنے کی ...

  

لاہور(پ ر) عوامی اور بلخصوص مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک میں تمام ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ آنے والے غیر مسافر حضرات کی تعداد میں نمایاں کمی کی ضرورت ہے ۔ لہذا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام مسافروں اور عوام کو مطلع کرتی ہے کہ 6جولائی2014سے مسافروں کو رخصت کرنے کے لئے صرف ایک فرد کو ساتھ آنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح مسافروں کے استقبال کے لئے بھی خاندان /دوستوں میں سے صرف ایک فرد کو ایئرپورٹ آنے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -