لاہور میں 100کروڑ سے فلاحی ہسپتال بناؤں گا، ڈاکٹر عبدالقدیر

لاہور میں 100کروڑ سے فلاحی ہسپتال بناؤں گا، ڈاکٹر عبدالقدیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان قوم کو رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ رفاہی کام کرنے چاہئیں ان کا کوئی ایک کام ان کی بخشش کا ذریعہ بن سکتا ہے قوم ہمیشہ سے عطیات دینے میں دوسری تمام اقوام سے آگے ہے ۔ یہ عطیات کسی بھی انسانی جان کے لئے اتنے ہی ضروری ہیں جیسے انسان کے لئے ہوا اور پانی ضروری ہے ۔ یہ بات محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور میں ایک خصوصی تقریب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں کے لئے 200بستروں پر مشتمل ہسپتال کا آغاز کیا۔ یہ ہسپتال 100کروڑ کی لاگت سے بنایا جائے گا اور ہسپتال میں ہر قسم کے علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی اور مجھے امید ہے کہ لاہور کے لوگ دل کھول کر اس ہسپتال میں عطیات دینگے اور میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اب تک اس ہسپتال کے لئے عطیات دیئے۔