اغوا کے مقدمے کا ملزم درخواست ضمانت کی سماعت سے قبل ہی عدالت سے فرار

اغوا کے مقدمے کا ملزم درخواست ضمانت کی سماعت سے قبل ہی عدالت سے فرار

  

لاہور(نامہ نگار)خاتون کو 2 بچوں سمیت اغوا کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد سہیل درخواست ضمانت کی سماعت سے قبل ہی عدالت سے فرار ہوگیا تاہم عدالتی اہلکاروں نے اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ۔استغاثہ کے مطابق محمد سہیل اور اسلام کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ در ج ہے کہ انہوں نے محمد صدیق نامی شخص کی بیوی مقصوداں بی بی کو دو بچوں سمیت اغوا کیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ گزشتہ روز ملزم محمد سہیل نے درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی تاہم اس موقع پر مقدمے کا مدعی بھی عدالت میں موجود تھاجسے دیکھ کر ملزم عدالت سے بھاگ کھڑا ہوا تو مدعی نے اس کے پیچھے دوڑ لگا دی ۔بعدازاں ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -