چار کاروباری اداروں کی جائیدادکی نیلامی کا حکم جاری، اشتہار شائع

چار کاروباری اداروں کی جائیدادکی نیلامی کا حکم جاری، اشتہار شائع

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالتوں نے مختلف مالیاتی اداروں سے 3کروڑ روپے کا قرض حاصل کرکے ہڑپ کرنے کی پاداش میں چار کاروباری اداروں کی جائیدادکی نیلام کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آکشنز مقرر کرکے نیلامی کے اشتہار شائع کروا کر چسپاں کروا دیئے تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نمبر4 نے میاں حنیف وغیرہ کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے 17 جولائی کا شتہار جاری کیا ہے استغاثہ کے مطابق مذکورہ کاروباری شخصیت میاں حنیف کے ذمہ یونائیٹڈ بینک سے38 لاکھ79 ہزار 503 روپے کی رقم واجب الادا ہونے کی بنا پر عدالت نے حکم جاری کیا جبکہ عدالت نمبر3 ٹاؤن شپ کے میسرز الفت ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر عبدالشکور کا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک آف پاکستان کے82 لاکھ2 ہزار537 روپے کے نادہندہ ہونا ثابت ہونے پر یکم ستمبر کو اس کی جائیداد نیلام کرنے کا اشتہار جاری کردیا ہے

علاوہ ازیں عدالت نمبر1 نے آصف فیبرکس کے خلاف سٹیڈرڈ چارٹرڈ بینک آف پاکستان طرف سے دائر دعویٰ میں آصف فیبرکس کے ذمہ مذکورہ بینک کے68 لاکھ49 ہزار406 روپے کا قرضہ ہڑپ کرنا ثابت ہونے پر فاضل عدالت نے ان کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے9 جولائی مقرر کرکے اشتہار جاری کیا ہے جبکہ عدالت نمبر 1 نے میٹروپولٹین بنک شاہ عالم برانچ کی جانب سے چائنہ کراکری شاہ عالم مارکیٹ کے ذمہ 95 لاکھ7 ہزار663 روپے واجب الادا ہونے کے دعویٰ میں بینک مذکورہ کے حق میں ڈگری جاری کرتے ہوئے چائنہ کراکری شاہ عالم مارکیٹ کے مالک وقار عظیم کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے 8 اگست مقرر کرتے ہوئے اشتہار جاری کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -