وکلاء کا عبوری ضمانت کیلئے آنے والے بزرگ باپ سمیت بیٹے پر وحشیانہ تشدد

وکلاء کا عبوری ضمانت کیلئے آنے والے بزرگ باپ سمیت بیٹے پر وحشیانہ تشدد

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں وکلاء نے اقدام قتل کے مقدمے کی عبوری ضمانت کے لئے آنے والے بزرگ باپ سمیت بیٹے کو تشدد کا نشان بنا ڈالااور دھکے مار کر انہیں عدالت سے باہر نکال دیا۔ چونگی امر سدھو کے رہاشی اختر حسین اور اس کے بیٹے نوید اختر کا مقامی علاقے کے وکیل کے بھائیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر دونوں کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ گزشتہ روز وہ مذکورہ مقدمے کی سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج شوکت کمال ڈار کی عدالت میں جا رہے تھے کہ مقدمے کے مدعی منصور احمد صدیقی نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تاہم اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرکے باپ بیٹے کو وکلاء سے چھڑایا تاہم وکلاء کے تشدد سے باپ اور بیٹے کوشدید چوٹیں آئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -