سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکے: عابد شیر علی کا اعتراف

سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکے: عابد شیر علی کا اعتراف
سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکے: عابد شیر علی کا اعتراف
کیپشن: Abid Sher Ali

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ سحر و افطار کے اوقات مین لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک کے 30 فیصد علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ 19 ہزار میگا واٹ بجلی موجود ہے جبکہ سحر اور افطار کے اوقات میں ڈیمانڈ 20 ہزار میگا واٹ ہوتی ہے۔ سسٹم بوسیدہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو 15 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی مہیا نہیں کرسکتے ٹرانسمیشن لائن کو بحال نہیں کیا جاتا تو یہ مسائل برقرار رہیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -