صدر پارکنگ پلازہ دھماکہ، دونوں ملزمان کی شناخت ہو گئی

صدر پارکنگ پلازہ دھماکہ، دونوں ملزمان کی شناخت ہو گئی
صدر پارکنگ پلازہ دھماکہ، دونوں ملزمان کی شناخت ہو گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پارکنگ پلازے میں ہونے والے بم دھماکے کے مبینہ ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے،رینجرز نے ایک دہشتگرد عبدالفتح کے گھر پر چھاپہ مار کر اسکی بیوی،بھائی کو گرفتار کر لیا،دوسرا ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔سی آئی ڈی اور رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر پارکنگ پلازے میں خود کش دھماکہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت عبدالفتح کے نام سے ہو گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد اور دھماکے کے ذمے دار تھے ،دونوں موٹر سائیکل پر سوار بارودی مواد لے کر کہیں جا رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا ۔ رینجرز نے پاپوش نگر میں واقعہ عبدالفتح کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی بیوی اور بھائی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی، عبدالفتح کی بیوی سے اس کا موبائل نمبر بھی حاصل کر لیا گیا جس کا کال ریکارڈ چیک کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔  ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق عبدالفتح کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔ ایس پی سی آئی ڈی عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد ہی دھماکے کے ذمہ دار تھے ۔دہشت گرد عبدالفتح کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو نے کے بعد ہسپتال داخل تھا جو جاں بحق ہو گیا ہے، دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی اسی کے نام پر تھی۔

مزید :

کراچی -