وزیراعلیٰ کے روٹ پر پولیس اہلکاروں کو افطاری نہ مل سکی، اہلکار افطاری خود لاتے ہیں: ایس پی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف گزشتہ شام اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے ان کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے ان کے روٹ پر لاہور میں تعینات سینکڑوں پولیس اہلکار افطاری کے وقت روزہ رکھنے کے باوجود بھوکے کھڑے رہے۔ مبینہ طور پر سینئر افسران اس دوران خود اپنی گاڑیوں میں بیٹھے کھانا کھاتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں کو افطاری فراہم نہ کی گئی۔ اس سلسلہ میں جب ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی آغا رمضان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام جوان اپنی اپنی افطاری خود لے کر جاتے ہیں، پولیس انہیں یہ سہولت نہیں دیتی، میں بھی ڈیوٹی کے دوران اپنی افطاری خود لے کر جاتا ہوں۔