دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر انٹیلی جنس آپریشن، 180 گرفتار

دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر انٹیلی جنس آپریشن، 180 گرفتار
دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر انٹیلی جنس آپریشن، 180 گرفتار
کیپشن: rangers

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس آپریشن میں اب تک 180 سے زائد مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی بی مشترکہ طور پر یہ آپریشن کررہی ہیں جبکہ پولیس کی سپیشل برانچ بھی اس مشترکہ آپریشن میں معاونت کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ مبینہ دہشتگرد شمالی وزیرستان آپریشن کے خلاف ردعمل کے طور پر ملک کے بڑے بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کاررروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے۔ انٹیلی جنس آپریشن ابتدائی طور پر کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدر آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں کیا گیا تاہم اب یہ انٹیلی جنس آپریشن پوورے ملک میں شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پتہ چلا ہے کہ ان کا تعلق بڑی کالعدم دہشتگردی اور مذہبی تنظیموں سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے لئے ایک خاص حکمت عملی ترتیب دی گئی جس کے انتخابی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس حکمت عملی کے تحت مستقبل میں بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -