چوہدری نثار بالآخر مان ہی گئے

چوہدری نثار بالآخر مان ہی گئے
چوہدری نثار بالآخر مان ہی گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار مان گئے ،نواز شریف سے ملاقات میں گلے شکوے دور ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم نے چوہدری نثار کے گلے شکوے دور کر دئیے ہیں اور دونوں رہنماﺅں کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہو گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم کی جانب سے ان تحفظات کو دور کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہی آج چوہدری نثار کو منا کر وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے لاہور لائے تھے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -